ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے ہائی کورٹ وکیل ناگیندر نائک کی زرعی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

بھٹکل تعلقہ کے ہائی کورٹ وکیل ناگیندر نائک کی زرعی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

Sun, 01 Jul 2018 21:20:50    S.O. News Service

بھٹکل: یکم جولائی (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے ہائی کورٹ وکیل ناگیند رنائک اور نرسری میں معروف ڈانڈیلی کے وریش نائک کو منگُوا چُکّیِ کلچرل اکیڈمی ، کنڑا روزنامہ کی جانب سے ’’رئیت رتن ایچ ڈی دیوے گوڈا ‘‘نامی ریاستی ایوارڈ سے نوازاتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔

بنگلور کے رویندر کلا بھون میں منعقدہ پروگرام میں جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا اور بنگلورو بی بی ایم پی کے میئر سنپت راج کی موجودگی میں دونوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

بھٹکل کے ہائی کورٹ وکیل ناگیندر نائک کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ بہت پہلے سے زراعت میں مصروف ہیں، 6سال قبل رام نگر ضلع کے ہرتی میں 6ایکڑبنجر زمین خرید کر جربیرا، کارنس نسل کے  پھولوں کی آبیاری میں کامیاب  رہے ہیں۔ سالانہ 70سے 80لاکھ روپیوں  کے پھولوں کی تجارت کرنے والے ناگیندر  صنعت کے طورپر بھی مشہور ہیں۔ ناگیندر نائک کی زراعتی مہارت کو دیکھتے ہوئے پاس پڑوس کے کسان بھی اپنی بنجر زمینوں کو زرخیز کرتے ہوئے کاشت کاری کرنے لگے ہیں۔ تعلقہ کے مختلف اداروں اور تنظیموں کی طرف سے ناگیندر نائک کو ایوارڈ پر مبارکبادی دی ہے۔


Share: